ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مودی کے گڑھ میں نقب لگائیں گے کجریوال، گجرات میں اسمبلی الیکشن لڑے گی عام آدمی پارٹی 

مودی کے گڑھ میں نقب لگائیں گے کجریوال، گجرات میں اسمبلی الیکشن لڑے گی عام آدمی پارٹی 

Sun, 19 Jun 2016 11:34:31  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی 18جون(آئی این ایس انڈیا)عام آدمی پارٹی اگلے سال ہونے والے گجرات اسمبلی انتخابات میں اترنے کی تیاری کر رہی ہے۔پارٹی کے قومی کنوینراوردہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نو اور 10جولائی کو گجرات جاکر اس کارسمی اعلان کریں گے۔عام آدمی پارٹی کے اعلیٰ ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات جاکر کجریوال انہیں چیلنج کریں گے۔کجریوال اور ان کی پارٹی کا خیال ہے کہ ٓانندی بین پٹیل کی قیادت میں بی جے پی حکومت گجرات میں کمزور ہو گئی ہے۔ وہیں فی الحال کانگریس کسی بھی طرح سے بی جے پی کا سامنا کرنے کے قابل نہیں ہے۔’’آپ‘‘لیڈران حالات کافائدہ اٹھانے کی تیاری میں ہیں۔اس لیے اگلے ماہ کجریوال گجرات کا دورہ کریں گے۔اپنے اس انتخابی سفر کی شروعات وہ نو جولائی کو سومناتھ مندرجاکرکریں گے۔بتایا جاتا ہے کہ کجریوال کے اس دورے کا اہتمام پارٹی یونٹ نے نہیں بلکہ کاروباری گروپوں نے کیاہے۔اپنے گجرات سفر کے دوران کیجریوال وہاں اسمبلی انتخابات لڑنے کا باقاعدہ اعلان کر سکتے ہیں۔گزشتہ دنوں کجریوال نے گجرات میں ہوئے پاٹیدار تحریک کو اپنی حمایت دی تھی۔انہوں نے گجرات حکومت کی جانب سے ہاردک پٹیل کوگرفتار کر لئے جانے کی مخالفت بھی کی تھی۔کجریوال اور ان کی پارٹی کیلئے اگلا سال یعنی 2017انتخابی طورپر بہت ہی فیصلہ کن ہونے والا ہے۔دہلی کے بعد پنجاب اور گوا میں اسمبلی انتخابات لڑنے کا اعلان پہلے ہی کر چکی ہے۔پارٹی نے اب گجرات اسمبلی انتخابات کی تیاری بھی شروع کر دی ہے۔گجرات میں عام آدمی پارٹی کے تمام 182سیٹ پر الیکشن لڑنے کی بات پر بی جے پی کا کہنا ہے کہ عام آدمی پارٹی صرف نوٹنکی پارٹی ہے۔انہیں پبلک کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔انہیں بس الزامات کی سیاست کرنی ہے۔گجرات بی جے پی کے ترجمان بھرت پنڈیا نے کہا کہ عام آدمی پارٹی لوک سبھا انتخابات میں بھی آئی تھی۔تمام امیدواروں کی ضمانت ضبط ہوگئی تھی۔ گجرات کے عوام پر ان کا کوئی اثر پڑنے والانہیں ہے۔میں سمجھتاہوں کہ’’آپ‘‘کانگریس کی ہی ’’بی‘‘ٹیم ہے۔


Share: